پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر علی سے خلع لے لی ہے۔
یونین کونسل ذرائع کے مطابق 3 مہینے ثنا فخر اور ان کے سابق شوہر فخرامام کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بٹھانے کی کوشش کی گئی لیکن صلح کروانے میں کامیابی نہ ہوئی.
ذرائع نے بتایا کہ ثنا فخر کو لاہور میں ایک گھر ان کے شوہر کی طرف سے دیا گیا تھا۔

یونین کونسل نے قانون کے مطابق ثنا فخرکی درخواست پر طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ثنا فخر اور فخر علی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی۔




















