پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان سے متعلق شرمناک انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے فیاض الحسن چوہان سے متعلق شرمناک انکشاف کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان آپ کی اصلیت میں نے چھپائی ہوئی ہے آپ میرا منہ مت کھلوائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ جب آپ وزیر تھے تو کس قسم کی حرکتیں کرتے تھے۔ میرے پاس آپ کی تمام ویڈیوز موجود ہیں۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے فیاض الحسن چوہان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب آپ نے اپنی زبان سے میرا نام لیا تو میں آپ کی ساری ویڈیوز لیک کر دوں گی۔
حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ لوٹا فیاض الحسن چوہان ایک غلیظ گھٹیا آدمی ہے۔ اس کی اصلیت اس کی بیوی و گھر والوں کو میں بتاؤں گی۔
انہوں نے لکھا کہ جب یہ وزیر تھا تو مشہور ” کال گرلز ” کی خدمات حاصل کرتا تھا۔ عوام کا پیسہ ان کاموں پر لٹاتا تھا۔




















