پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی نئی پوسٹ نے ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
حال ہی میں حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں حریم شاہ ایک نامعلوم شخص کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
ٹک ٹاکر نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ پہچانیں یہ لوٹا کون ہے؟

حریم شاہ کے ان الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شخص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ تھا اور اب نئے بننے والے گروپ میں شامل ہو چکا ہے۔ غالباً اسی وجہ سے حریم شاہ نے اسے ’لوٹا‘ کہا۔




















