Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں؟ ٹک ٹاکر کے تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کا سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پروگرام “دنیا بول ہے” میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔

حریم شاہ نے بتایا کہ شروع سے مجھے کچن کا کام کرنا نہیں پسند جو میں شادی کے بعد بھی نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ والد میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے انہیں اچھا نہیں لگتا تھا کہ میں میڈیا میں کام کروں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست میں انٹری کے  حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ بہت سی پولیٹیکل شخصیات سے ملاقات کر چکی ہیں تو کیا کسی نے پارٹی میں شمولیت کی آفر نہیں کی ؟

سوال کے جواب میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی کا نام نہیں لے رہی لیکن میں شروع سے عمران خان کی سپورٹر تھی اور آگے بھی انکے ساتھ کھڑی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کے بانی کی جانب سے مجھے بہت آفر تھیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں جس بھی معروف شخصیات سے ملاقات کرتی ہوں تو انکی بیویاں ان سے روٹھ کر چلی جاتی ہیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ شیخ رشید کی پارٹی میں شامل ہونا چاہتی ہیں؟ جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا میں ایسی پارٹی کا کبھی بھی حصہ نہیں بنوں گی جس کو مشکل وقت میں دوسروں کا سہارہ لینے کی ضرورت پڑے۔