Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حریم شاہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا؛ معروف سیاستدان سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف سیاستدان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد کریم کو شہرت چاہیے تھی، صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور رہائی بھی ملی، صندل خٹک کو بات نہیں کرنی آتی تھی جو ان پڑھ وکیل مشورہ دے رہے تھے۔

  حریم شاہ نے کہا کہ جب بھی میرے بارے میں خبردیں تو تصدیق کر لیں، مجھے معاشرے میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

  معروف ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں صندل خٹک نے باہر نکالی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، اس عید پر بکرا ہی قربان کروں گی، کسی کو کیس کرنا ہے تو کر لیں۔

  حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید میری توقعات پر پورا اترے ہیں، سیاستدان گندے لوگ ہیں، فیاض الحسن چوہان بے غیرت انسان ہے اس کی بے غیرتی کو بے نقاب کر چکی ہوں۔

   معروف ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ میڈیا نے غلط لوگوں کا دفاع کیا، ویڈیو بنانے کے لئے کسی چیز کی قربانی نہیں دینی پڑتی۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے پہلے عمران خان سے ملاقات کرنے جاؤں گی، ایف آئی اے کے پاس گئی اگر غلط ہوتی تو پکڑ لیتا، اگر ایف آئی اے ساتھ نہ دیتا تو مقدمہ درج نہ ہوتا۔

حریم شاہ نے کہا کہ فضلو کے لوگ کیس کر دیں ابھی تو پاکستان میں ہوں، شیخ رشید کے ساتھ اچھی دوستی ہے فیاض الحسن چوہان برا لگتا ہے۔

 معروف ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لوگ گھر چلے گئے کہ اسے روکیں لیکن جو بات کی وہ ٹھیک کی تھی، مولانا تھائی لینڈ چندے کے پیسے خرچ کرنے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری ایک ہی شادی ہے پروپیگنڈہ فضول ہے۔