پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک دو روز میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک سے متعلق جس نے مجھ پر کیس کرنا ہے کر لے، مجھے کسی کا خوف نہیں، ابھی ملک میں ہوں اور مقابلہ کروں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ صندل خٹک کے معاملے پر ایف آئی اے اور عدالتوں کی مشکورہوں ، وکلاء کی کاوشوں سے ان کو ضمانت مل تو گئی ہے مگر بری نہیں ہوئیں۔
معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی، اس ملک میں ہوں جس نے جو کرناہے کرلے۔




















