Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشہور یوٹیوبر ٹریفک حادثے میں چل بسے

مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل ایک ویڈیو بنانے کیلئے راجن پور جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔

دیوراج پٹیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بولتے نظر آتے ہیں کہ پلیز آپ لوگ مجھے کمنٹ میں گالیاں نہیں دیا کریں، دل سے برا لگتا ہے۔

بھارت کے مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل ٹریفک حادثے میں چل بسے

جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔

یوٹیوبر کی موت پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بپیش بیگھال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیوراج پٹیل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر آنجہانی یوٹیوبر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔