معروف بھارتی اداکار سورج کمار خوفناک ٹریفک حادثے میں ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سورج کمار 25 جون کو میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔
انہیں میسور کے منی پال اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز کے پاس ان کی ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا۔
سورج کمار کا فلمی دنیا میں نام دھروون تھا، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2019 میں ہدایت کار راگھو کوی کی فلم سے کیا۔
