Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف فٹنس انفلوئنسر جولنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر ‘Joesthetics’ کے نام سے انسٹا گرام پر مشہور تھے، وہ لوگوں کو فٹنس کے طریقے کار اور جم میں ورزش کے حوالے سے گائیڈ کرتے تھے۔

 سوشل اکاؤنٹ انسٹا گرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے۔

جو لنڈنر کی موت کی تصدیق ان کی دوست نے کی جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔

 لنڈنر کی دوست کے مطابق 3 روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، ان کی موت کی وجہ (خون کی شریان میں سوزش) بنی، اسے انیوریزم نام کی بیماری ہوگئی تھی۔