Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی سینن نے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا اعلان کردیا

کریتی سینن انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے پربھاس اور سیف علی خان کے ساتھ اپنی نئی فلم آدی پورش کے لیے سرخیوں میں رہی ہیں۔

بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کو اس کی ناقص کردار نگاری، ناکام VFX، اور بٹے ہوئے مکالموں کی وجہ سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

اس منفی پہلو کے درمیان، کریتی سینن نے اپنے پروڈکشن ہاؤس، بلیو بٹر فلائی فلمز کے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے اپنا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سفر اور نئے پروڈکشن ہاؤس کے متعلق ایک خوبصورت اور پیار بھرا پیغام بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

کریتی کو ان کے آنے والے منصوبے کے لیے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

ورون دھون نے کہا، “مبارک ہو کریتی۔” جبکہ ہما قریشی نے کہا مبارک ہو بیبی یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور سدھانت کپور نے بھی اداکارہ کو مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ مداحوں نے بھی اداکارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کریتی سینن کو آخری بار اوم راوت کی آدی پورش میں دیکھا گیا تھا۔ فلم میں، انہوں نے جانکی (سیتا) کا کردار ادا کیا۔ اس میں پربھاس نے راگھو (رام)، سیف علی خان نے لنکیش (راون)، سنی سنگھ کو لکشمن اور دیو دتہ ناگے نے بجرنگ کا کردار ادا کیا۔

کریتی اگلی فلم دی کریو میں نظر آئیں گی، جس میں کرینہ کپور اور تبو بھی ہیں جبکہ ان کے پاس شاہد کپور اور گنپتھ کے ساتھ ایک اور فلم بھی ہے۔

متعلقہ خبریں