Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول کا نئی نوجوان اداکاراؤں کے لئے اہم مشورہ

کاجول بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں وہ ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے سامعین کا دل جیتتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

 اپنے کام سے سب کو متاثر کرنے کے علاوہ، کاجول سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

کاجول نے فلم انڈسٹری میں شامل ہونے والی نوجوان اداکاراؤں کے لیے اپنے انتہائی اہم قیمتی مشورے شیئر کیئے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاجول سے پوچھا گیا کہ وہ انڈسٹری میں آنے والی نوجوان اداکاراؤں کو کیا مشورہ دیں گی جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو کبھی بھی کسی دباؤ کی وجہ سے کسی قسم کی سرجری نہیں کروانی چاہیے۔ انہوں نے کہا، “خدا نے آپ کو ایک خاص طریقے سے بنایا ہے، اس طرح سے نہیں جیسا آپ چاہتے ہیں، اس کے لئے ہمیشہ میک اپ ہوتا ہے.”

اس موقع پر ٹرائل کے ڈائریکٹر سپرن ورما، جو انٹرویو کے لیے کاجول کے ساتھ بیٹھے تھے، نے مزید کہا، “چاہے کوئی میک اپ کرے یا سرجری، یہ ایک انتخاب ہونا چاہیے اور دباؤ میں نہیں ہونا چاہیے۔‘‘

اداکارہ نے اتفاق کیا اور مزید کہا، “بالکل، میرا مطلب یہی ہے۔ کہ یہ ایک ذاتی پسند ہونی چاہیے، آپ کو ایسا اس لئے نہیں کرنا چاہیے کیونکہ 25 لوگوں نے آپ کو ایسا کرنے کو کہا ہے۔”

اس سے قبل ایک انٹرویو میں، کاجول نے ‘وہ کالی ہے’، ‘وہ موٹی ہے’ اور ‘وہ چشمہ پہنتی ہیں’ جیسے ریمارکس سے نمٹنے کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ انہوں نے انہیں متاثر نہیں ہونے دیا لیکن ایک طویل عرصے تک، وہ اس بات پر یقین رکھتی تھیں کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں۔

دریں اثنا، کاجول اس وقت Lust Stories 2 میں اپنی اداکاری کی تعریف سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جو حال ہی میں Netflix پر ریلیز ہوئی ہے۔ وہ امت شرما کی مختصر فلم میں کمود مشرا کے ساتھ نظر آئیں۔ کاجول کے شو دی ٹرائل کی بات کریں تو اس میں جشو سینگپتا، شیبا چڈھا اور کبرا سیت بھی ہیں۔ یہ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version