Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا شاہ رخ خان ’’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں نظر آئیں گے؟ کرن جوہر نے بتادیا

کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کے ٹیزر کی نقاب کشائی اداکار شاہ رخ خان نے کی جس نے ان افواہوں کو جنم دے دیا ہے کہ کہ آیا شاہ رخ اس فلم کا حصہ ہوں گے۔

تاہم کرن جوہر نے اس فلم سے متعلق بہت سے انکشافات کئے ہیں اور ’سرپرائز کیمیوز‘ کے بارے میں کچھ اور معلومات بھی دیں ہیں۔

گزشتہ روز کرن جوہر اپنی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے بارے میں مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا جس دوران مداحوں میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ اس فلم میں ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا، “میں فلم میں نہیں ہوں۔”

اس دوران ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا شاہ رخ خان فلم میں ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، شاہ رخ فلم میں نہیں ہیں۔‘‘ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ SRK کے آشیرواد ان کے ساتھ ہیں۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی میں ‘سرپرائز کیمیوز’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کرن جوہر نے کچھ اشارے دیئے۔ انہوں نے کہا، “فلم میں تین سرپرائز کیمیوز ہیں، میں ان میں سے کسی کا نام ظاہر نہیں کر رہا ہوں۔”

اس موقع پر ایک صارف نے پوچھا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کب بنا رہے ہیں، جس پر کرن جوہر نے جواب دیا، ’’جب شاہ رخ میرے ساتھ فلم بنانے پر راضی ہوں گے‘‘۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کا اگلا گانا 11 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگا اور گانا پہلے ہی ٹریلر میں  موجود ہے۔

متعلقہ خبریں