بالی وڈ کے نامور چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ نے ریلیز کے بعد پہلے ہفتے 47 کروڑ کا بزنس کرلیا۔
دونوں فنکاروں کی اس رومینٹک کامیڈی فلم کو پہلے دن جن شائقین نے سینما جاکر دیکھا انہوں نے اس فلم کو شاندار قرار دیا، تاہم یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔
سینما میں جاکر فلم دیکھنے والوں کو کارتک اور کیارا کی کیمسٹری بہت پسند آئی ہے اور وہ فلم کی کہانی اور موضوع سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ یہ عام انسانوں کی سادہ سی محبت کی کہانی ہے جس میں ایک مضبوط سوشل پیغام دیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ فلم کچھ سنجیدہ موضوعات کو موضوع بحث بناتی ہے، یہ لازمی طور پر ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔
