بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریش میگن کا 76 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن بتایا جارہا ہے ہے کہ ان کی موت کسی بیماری کے باعث نہیں ہوئی۔
اداکار کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ہریش میگن نے 90 کی دہائی میں بننے والی گول مال، چپکے چپکے اور نمک حلال جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کی۔
اس کے علاوہ 1997 میں بننے والی فلم ‘اف! یہ محبت’ ان کے اداکاری کے کیرئیر کی آخری فلم تھی۔
اداکار ہریش میگن بھارت کے شہر 1946 میں ممبئی میں پیدا ہوئے، ہریش میگن اپنے نام سے ایک ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ بھی چلا رہے تھے۔




















