مارول میں پاکستان کے نامور اداکار فواد خان اور مہوش حیات کی کاسٹنگ کے بعد شائقین نے اپنے پسندیدہ ستاروں کو بھی اس روپ میں دیکھنے کی خواہش کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
اے آئی کے اس دور میں اب کچھ بھی زیادہ مشکل نہیں رہا ہے اور اسی کی مدد سے شائقین نے نامور اداکارہ صبا قمر اور اداکار وہاج علی کو مارول ہیروز کے کردار میں پیش کیا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پوسٹ میں دو ناموراداکاروں کو نمایاں MCU کرداروں کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں صبا قمر آئرن ہارٹ کے طور پر اور وہاج علی سائبرگ سے متاثر آرمر پہنے ہوئے نظر آئے ہیں۔
اس پوسٹ نے سوش میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، اور خود صبا قمر نے بھی مداحوں کی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر AI سے تیار کردہ اوتار شیئر کیے۔















