پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی اپنے شوہر کے ہمراہ رومانوی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ و ماڈل نے حال ہی میں عرصہ دراز کے بعد اپنے شوہر بابر بھٹی کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ ایمان علی نے اپنی عید کی بھی تصاویر شیئر کی، جن میں وہ ہمیشہ کی طرح حسین لگ رہی ہیں۔
