Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریحام خان کی زندگی کے اداس ترین دن کون سے تھے؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی زندگی کے سب سے اداس ترین دنوں کے متعلق بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ریحام خان نے ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پہلی شادی کے دن ان کی زندگی کے سب سے اداس ترین دنوں میں سے ایک تھے۔

 

انہوں نے اپنی پہلی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جو کہ اس وقت ہوئی تھی جب وہ 18 سال کی تھیں۔

تصویر میں ریحام کو سرخ لال جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ریحام خان کی 1993 میں اعجاز رحمٰن سے ہوئی تھی تاہم 2005 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

ریحام کی دوسری شادی طلاق کے دس سال بعد سن 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے ہوئی جو 10 ماہ کے مختصر عرصے کے بعد اکتوبر 2015 میں ہی ختم ہوگئی۔

ریحام نے ایک مرتبہ پھر 23 دسمبر 2022 میں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مرزا بلال سے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ مرزا بلال ریحام سے عمر میں 13 سال چھوٹے ہیں جن کا تعلق شوبز سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version