Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہوش حیات جلد پاکستانی چھوڑنے والی ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستان نہیں چھوڑوں گی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے سیٹ پر کام کیا ہے اور آج بھی آپ کے سامنے بیٹھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے پاکستان نہیں چھوڑوں گی، آپ سب میری محبت ہیں اور یہاں میرا سب کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لیے چاہے چین جانا ہو یا کہیں بھی ضرور جاؤں گی، مگر پھر واپس یہاں ہی آؤں گی۔