Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا سنجے دت، ارشد وارثی کی نئی فلم ‘جیل’ ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ جیسی ہوگی؟

بھارتی اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی آنے والی فلم جیل منا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح ہوگی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار ارشد وارثی نے کہا کہ، “فلم جیل کہانی اور مواد کے لحاظ سے منا بھائی جیسی ہے۔ فلم میں ایک پیارا پیغام ہے۔ اس کی اسکرپٹ پر ابھی کا جاری ہے۔”

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ جیل کے کرداروں کی تشکیل میں وقت لگ رہا ہے، کیونکہ بنانے والوں کو سب سے پہلے منا اور سرکٹ کو ناظرین کے ذہنوں سے نکالنا ہوگا۔

“اصل چیلنج سنجو اور میرے کرداروں میں ہے۔ جب میں اور سنجو اکٹھے ہوتے ہیں تو سب سے پہلے منا سرکٹ کو سامعین کے ذہن سے نکالنا پڑتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arshad Warsi (@arshad_warsi)

ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ “یہی وجہ ہے کہ کرداروں کی تشکیل ایک طویل عمل ہے۔ اگر جیل کا کوئی منظر ہمیں منّا اور سرکٹ کی بہت زیادہ یاد دلاتا ہے، تو ہمیں اسے دوبارہ لکھنا ہوگا”۔

“یہی وجہ ہے کہ کرداروں کی تشکیل ایک طویل عمل ہے۔ اگر جیل کا کوئی منظر ہمیں منّا اور سرکٹ کی بہت زیادہ یاد دلاتا ہے، تو ہمیں اسے دوبارہ لکھنا ہوگا”، ارشد نے کہا۔

میکرز کے ذریعہ منظر عام پر آنے والے پہلے پوسٹر میں دونوں لیجنڈز کو سلاخوں کے پیچھے کھڑے اور جیل کے لباس میں ملبوس دکھایا گیا تھا۔ فلم اس وقت اسکرپٹ رائٹنگ کے مراحل میں ہے اور ایک رپورٹ کے مطابقسنجے دت ‘جیل’ کے پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں