Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نیاریکارڈ اپنے نام کر لیا

 بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی حالیہ ریلیز ہو نے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نیاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سوشل میدیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’زی فائیو‘پر ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ توڑ ویور شپ حاصل کرلی۔

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ’زی فائیو‘پر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر کو پیچھے چھوڑ دیا اور صرف 24 گھنٹوں میں اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔

اس موقع پر فلم کے ہدایتکار فرہاد سمجھی نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کی جانب سے فلم کو ملنے والے ردِعمل پر خوش ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فلم کی’زی فائیو گلوبل‘ پر ریکارڈ توڑ کامیابی پر خوشی ہے اور امید ہے کہ ناظرین فلم کے لیے اسی طرح آگے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version