بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے ’ مائی راکی‘ قرار دیدیا۔
عالیہ نے انسٹا اسٹوری پر فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہیپت برتھ ڈے مائی راکی ، جوکہ اب وائرل پوسٹ ہو گئی ہے۔

واضح رہےکہ بالی وڈ کے اسٹار رنویر سنگھ نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں ہیں، ان کی پیدائش 6 جولائی 1985 کو فلم سٹی ممبئی میں ہوئی۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا جس میں ان کے مدمقابل انوشکا شرما جلوہ گرہوئیں۔ اس کے بعد رنویر نے بالی وڈ کو ایک کے بعد ایک اچھی فلمیں دیں جن میں باجی راؤ مستانی اور بے فکرے جیسی فلموں نے فلمی شائقین کا دل جیتا۔















