Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی بغیر میک اپ تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو بغیر میک اپ کے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو نیلے رنگ کے خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔