Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ’ باوال ‘ کا ٹیزر ریلیز

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپور کی آنے والی فلم ‘ باوال ‘ کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی ہے جو اس سے قبل فلم ’دنگل‘ کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں جبکہ یہ فلم ان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم بتائی جاتی ہے۔

باوال کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے جھانوی کپور نے لکھا کہ ’محبت کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کچھ باوال کے لیے تیار ہو جاؤ جبکہ فلم کا ٹیزر جاری جنگ کے درمیان ایک المناک محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

اس فلم کی شوٹنگ پیرس، برلن، پولینڈ، ایمسٹرڈیم، کراکو، وارسا کے ساتھ لکھنؤ اور ہندوستان کے دو دیگر شہروں میں کی گئی ہے۔

فلم کے عملے میں 700 سے زائد افراد شامل تھے جبکہ ایکشن ڈائریکٹر اور اسٹنٹ مین جرمنی سے رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ فلم ’ باوال ‘ رواں ماہ 21 جولائی کو ایمازون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)