پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ مریم انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ مریم انصاری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا “عمایا خان” رکھا ہے۔
مریم انصاری کی انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ مریم انصاری پاکستان کے معروف سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ 2021 دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
View this post on Instagram




















