Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوشل میڈیا انفلوئنسر پونیت سُپر اسٹار بڑی مشکل میں پھنس گئے

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 کے سابق اُمیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر پونیت سُپر اسٹار کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونیت کے خلاف ایف آئی آر انفلوئنسر فیضان انصاری کی جانب سے درج کروائی گئی ہے۔

فیضان انصاری کا اپنی شکایت میں کہنا ہے کہ پونیت ایک ان پڑھ اور بد تمیز شخص ہے اور وہ بگ باس جیسے رئیلٹی شو میں جانے کا حقدار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پونیت سپر اسٹار کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

فیضان انصاری کو یہ پیغامات ای میلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف طریقوں سے بھیجے گئے ہیں۔

درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ کو دی جانے والی دھمکیوں کی نوعیت کو ‘شدید’ اور ‘سفاکانہ’ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پونیت سُپر اسٹار کو بگ باس کے شروعات کے 12 گھنٹے میں ہی باہر نکال دیا گیا تھا۔

پونیت سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور تبصروں کی وجہ سے مشہور ہیں جبکہ انہیں بگ باس سے نکالے جانے پر بھی خوب شہرت ملی ہے۔