پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے نئے ابھرتے ہوئے اداکار حمزہ سہیل کی تعریف کی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے جس میں انہیں حمزہ سہیل کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل کلپ میں میزبان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نئے فنکاروں کے حوالے سے سوال کیا۔
میزبان کے سوال پر اداکار فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکار حمزہ سہیل کی اداکاری بے حد پسند ہے اور یہ بہت آگے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب فیصل قریشی کی وائرل ویڈیو کو حمزہ سہیل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فیصل قریشی کا شکریہ ادا کیا۔




















