پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریال محمود نے انتہائی شرمناک مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انتہائی نامناسب رقص کر رہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
فریال محمود کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سخت غم و غصہ دیکھنے کو ملا کسی نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی تو کسی نے انہیں مغربی کلچر کو فروغ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
