Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشن امپاسیبل؛ ٹام کروز نے رونگٹے کھڑے کر دینے والے ’ٹرین اسٹنٹ‘ کی ویڈیو جاری کردی

ہالی وڈ سیریز مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز نئی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ 1 کے ذریعے ایک بار پھر خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ واپس آرہے ہیں، فلم کا ایک اور اسٹنٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گیا ہے۔

اس ٹرین اسٹنٹ کا کلپ ٹام کروز نے خود انسٹا گرام پر شیئر کیا ، انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹرین کی یہ ترتیب مشکل تھی، لیکن شوٹنگ کے نتائج نے سب کچھ بہترین کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ مناظر جاری ہوجائیں اور لوگ انہیں دیکھیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز اور فلم کے دیگر اداکاروں کے درمیان چلتی ریل گاڑی کی چھت پرفائٹنگ ہو رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

اس حوالے سے فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس میں بہت مشکلات پیش آئیں، ہمیں اس ٹرین کا تعاقب کرنا تھا جبکہ حادثے کا تمام دستیاب کیمروں سے مختلف زاویے سے شاٹ لیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ فلم مشن امپوسیبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون رواں ماہ ریلیز کی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں