ہالی وڈ سیریز مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز نئی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ 1 کے ذریعے ایک بار پھر خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ واپس آرہے ہیں، فلم کا ایک اور اسٹنٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گیا ہے۔
اس ٹرین اسٹنٹ کا کلپ ٹام کروز نے خود انسٹا گرام پر شیئر کیا ، انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹرین کی یہ ترتیب مشکل تھی، لیکن شوٹنگ کے نتائج نے سب کچھ بہترین کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ یہ مناظر جاری ہوجائیں اور لوگ انہیں دیکھیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز اور فلم کے دیگر اداکاروں کے درمیان چلتی ریل گاڑی کی چھت پرفائٹنگ ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس میں بہت مشکلات پیش آئیں، ہمیں اس ٹرین کا تعاقب کرنا تھا جبکہ حادثے کا تمام دستیاب کیمروں سے مختلف زاویے سے شاٹ لیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ فلم مشن امپوسیبل: ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون رواں ماہ ریلیز کی جارہی ہے۔
It’s time to pick a side. Here is the new trailer for #MissionImpossible – Dead Reckoning Part One. pic.twitter.com/20VjrlxxP1
— Tom Cruise (@TomCruise) May 17, 2023
