Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون نے ’پروجیکٹ کے‘ کی پہلی جھلک جاری کردی

بالی ووڈ کی صف اول کی ورسٹائل اور پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی ایکشن فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام میں اپنے اس ’پروجیکٹ کے‘ کی تصاویر شئیر کی ہے جوکہ آتے ہی تیزی سے سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کیا۔

دیپیکا

 

 

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا پر یہ دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’پروجیکٹ کے‘میں کام کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد معاوضہ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں