پاکستانی ڈراموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس پروجیکٹ جلد شروع ہونے والا ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، اداکارہ ماہرہ خان، اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکار شامل ہوں گے۔
پہلی پاکستانی نیٹ فلکس سیریز معروف ہدایت کار مومنہ درید کی ہدایت کاری میں تیار کی جائے گی جس کی کہانی ناول نگار فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سیریز کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
