Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن کا ‘پروجیکٹ کے’ کا حصہ بننے پر اظہار تشکر

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے آنے والی تیلگو فلم ‘پروجیکٹ کے’ کا حصہ بننے پر اظہار تشکر اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن، جو ہندوستانی سنیما میں اپنی شاندار خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں، نے خاص طور پر اداکار پربھاس کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا ذکر کیا، جسے انہوں نے آئیڈیل بھی قرار دیا ہے۔

حال ہی میں بگ بی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس پروجیکٹ اور ساتھی اداکار بربھاس کے لئے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس شاندار پروجیکٹ کا حصہ بننے اور اداکار  پربھاس کے ساتھ کام کرنے پر اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا اور اس فلم کی تمام ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ناگ اشون کی ‘پروجیکٹ کے’ ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی پیشکشوں میں سے ایک ہے۔ فلم کے ٹائٹل، ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کی نقاب کشائی 20 جولائی 2023 کو San Diego Comic-Con 2023 میں کی جائے گی جو کہ پربھاس، امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیپیکا پڈوکون نے اداکاری کی، ‘پروجیکٹ کے’ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی فلم ہے۔

متعلقہ خبریں