Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سارہ علی خان کی سادگی بنی مداحوں کی توجہ کا مرکز

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اکثر اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہیں ان کی قریبی دوست کے ہمراہ پیدل سفر کرتے ہوئے اور آٹو رکشہ میں گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اداکارہ کی اس سادگی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں سارہ کو باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ میں اپنی دوست کے ساتھ چلتے، ہنستے اور گپ شپ کرتے دیکھا گیا جس دوران اداکارہ نے چپل بھی پہن رکھی تھی اور پیلے رنگ کا سلینگ بیگ بھی اٹھا رکھا تھا۔

ایک اور کلپ میں، سارہ اور ان کی دوست تانیا کو گھر واپس جانے کے لیے ایک آٹو رکشہ کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سارہ کو حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ ذرا ہٹکے ذرا بچکے میں دیکھا گیا تھا، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں انوراگ باسو کی میٹرو ان ڈینو شامل ہیں۔ ایک اینتھولوجی کے طور پر بل کی گئی اس فلم میں آدتیہ رائے کپور، کونکنا سین شرما، پنکج ترپاٹھی، فاطمہ ثنا شیخ، انوپم کھیر، علی فضل اور نینا گپتا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

متعلقہ خبریں