سال 2022 میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 6 نومبر 2022 میں اپنی بیٹی کو جنم دیا جس کا نام ’’راہا‘‘ ہے۔
بیٹی کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے وزن میں واضح کمی دکھی گئی تھی جس کے متعلق بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنی ذاتی کیفیت کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں راکی اور رانی کی پریم کہانی کا گانا ’’تم کیا ملے‘‘ کے ریلیز پر اپنے وزن میں نمایاں کمی کے متعلق اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔
اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سیشن کے دوران عالیہ نے ایک نئی ماں کے طور پر کام پر واپس آنے کے حوالے سے درپیش مشکلات کا سامنا کرنے کے متعلق بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے پیچیدہ جذبات اور جسمانی تبدیلیوں کو تسلیم کرتے ہوئے، راہا کی پیدائش کے بعد اپنے پہلے شوٹ کی ایک تصویر پوسٹ کی۔
اس کے علاوہ اداکارہ نے مزید کہا کہ “کسی بھی پیشے میں ایک نئی ماں کے طور پر کام پر واپس جانا کبھی بھی آسان نہیں ہوگا۔ آپ ایک ساتھ مختلف جذبات محسوس کرتے ہیں۔”
اس موقع پر عالیہ نے اپنے خاندان اور عملے کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے ایک ماں کے طور پر ان کے تجربے کو آرام دہ بنایا۔
تاہم حمل کے فوراً بعد عالیہ کے وزن میں نمایاں کمی بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا باعث بنا تھا اور بہت سے لوگ حیران ہیں کہ وہ تیزی سے وزن کم کرنے میں کیسے کامیاب ہو گئیں۔
اس حوالے سے اداکارہ نے مشورہ دیا کہ وہ اپنے جسم کی سنیں اور اس عمل میں جلدی نہ کریں۔ اپنا وقت لیں اور آپ کے جسم نے جو کچھ کیا ہے اس کی تعریف کریں۔
اداکارہ نے بھی ایک معجزاتی تجربے کے طور پر ولادت کی اہمیت پر زور دیا اور ماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے جسم کو وہ پیار اور تعاون دکھائیں جس کے وہ مستحق ہیں۔















