شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے آؤٹنگ کے دوران شاہی مداحوں کو کنگ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے دہائیوں پرانے مشہور لمحے کی یاد تازہ کردی ہے۔
پولو کے میدان پر کیٹ اور ولیم کا رومانوی انداز نے ڈیانا اور چارلس کے رومانوی لمحے کی یاد کو ایک بار پھر تازہ کردیا ہے۔
کیٹ اور ولیم نے جمعرات کو گارڈز پولو کلب میں رائل چیریٹی پولو ڈے کے موقع پر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا جو کہ ولیم اور ہیری کے والدین کی یاد تازہ کر رہا تھا جو کہ پولو کے میدان میں ان کا ایک خوبصورت یادگار لمحہ تھا۔















