بھارت کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چکرورتی کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے نماشی نے دادی کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
متھن چکرورتی کی والدہ کچھ عرصے سے جیریاٹرک مسائل (بڑھاپے اور پیرانہ سالی کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں) کا شکار تھیں اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔
دوسری جانب ترینمول کانگریس کے ترجمان کونل گھوش اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اگنی مترا پال نے شانتی رانی کے انتقال پر متھن چکروتی سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند سال پہلے بالی ووڈ اداکار متھن کے والد گردے کے عارضے کے باعث چلے بسے تھے۔
