Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضل الرحمان سے متعلق حریم شاہ کا انکشافات سے بھرپور ویڈیو پیغام جاری؛ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے فضل الرحمان سے متعلق ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہیں کہا کہ جس طرح کی فضول بات آپ نے کہی ہے اس کے بعد آپ مولانا کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب میں نے فضل الرحمان کی ویڈیو بنائی تھی تو انکے کارکنان کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے لیکن میں جب بھی سچائی پر قائم تھی اور آج بھی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حضرت عبداللہ بن اُبی کا ٹھکانا جہنم تھا آپ کا بھی یہی انجام ہوگا کیونکہ آپ اپنے کردار، گفتار کے لحاظ سے کہیں سے بھی اسلام کے پیروکار نہیں لگتے۔

حریم شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بولنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ نے خان کو فتح دی’ مولانا آپ ایک غلیظ انسان ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ حریم شاہ نے مزید لکھا کہ ’محب وطن خان صاحب کو ‘ یہودی ایجنٹ ‘ کہنے والا غلیظ آدمی مولانا فضل الرحمان خود ‘ ہم جنس پرستی ‘ کا پیروکار ہے، تبھی اس کے چہرے پر خدا کی لعنت پڑی ہوئی ہے۔ میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں۔ اگر جھوٹ ہے تو فصل الرحمان مجھ پر کیس فائل کرے۔