بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ایئرپورٹ پر انوکھے انداز میں چیکنگ کراتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود پولیس اہلکار نے شاہ رخ خان کی باڈی سرچنگ کی تو اس دوران انہوں نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنا فلمی انداز اپنایا۔
اس دوران ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی ہنسنے لگا جبکہ شاہ رخ خان بھی مسکراتے رہے۔
شاہ رخ خان نے اس دوران پولیس اہلکار سے ہاتھ بھی ملایا۔
وائرل ویڈیو کو سوشل میڈٰیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
