پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے نے والد کی ویڈیو جاری کردی۔
گزشتہ روز فردوس جمال کے بیٹے بلاول فردوس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے والد کو مسکراتے اور اپنا طبی معائنہ کرواتے دکھایا۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے دعائیہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک میرے پیارے والد کو سلامت رکھے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہی مداحوں اورانکے چاہنے والوں کی جانب سے فردوس جمال کی صحت اور تندرستی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حمزہ فردوس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان کا علاج شوکت خانم اسپتال میں چل رہا ہے۔
View this post on Instagram




















