پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’میری زندگی میں پسندیدہ لوگوں کی فہرست زیادہ لمبی نہیں ہے لیکن یقیناً میرے ساتھ بیٹھی خاتون ہمیشہ میری فہرست میں ٹاپ لسٹ پر رہی ہیں’۔
عمران عباس نے لکھا کہ ’نیشنل کالج آف آرٹس کی سابقہ پرنسپل اور فیض احمد فیض صاحب کی بیٹی سلیمہ ہاشمی کے ساتھ’۔
اداکارہ کی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
معروف اداکار مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔




















