بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے خود پر ہونے والی تنقید میں کمی کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ایک بلاگ میں تحریر کیا ہے کہ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھ رہی ہے ان پر تنقید میں کمی آتی جارہی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں اب لوگوں نے ان کا تمسخر اڑانا بھی بند کر دیا ہے۔
امیتابھ بچن نے تحریر کیا کہ وہ کچھ وقت کام ترک کرکے گزرے لمحات کے عکس کو دیکھنے اور پھر سے تروتازہ اور توانا ہونے میں اپنا وقت صرف کرتے ہیں، تروتازہ و توانا ہونے کا مطلب عمر سے نہیں بلکہ علم و آگہی سے ہے کہ دنیا اور ہمارے گرد و پیش کیا ہو رہا ہے۔
