پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان پاکستان کی ایک باصلاحیت اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔




















