پاکستان کی معروف ماڈل حرا بصیر اکثر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں ماڈل کی ایک تصوی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا بصیر نے جینز اور سفید رنگ کی لانگ شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور ساتھ ہی انہیں خوبصورت عینک پہنی ہوئی ہے۔

حرا بصیر کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کے لباس پر تنقید کی تو کسی کو ان کا یہ انداز بے حد پسند آیا۔




















