بالی ووڈ کی نامور جوڑی اداکار رنوریر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی خوبصورت تصویر نے ان کی طلاق کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی جس میں دیپیکا پڈوکون بھی ان کے ساتھ ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے رنویر نے اپنی طلاق کی افواہوں کو بھی پوری طرح رد کردیا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے رنویر نے کیپشن میں لکھا، ’’سالگرہ کے موقع پر محبت بھری نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘‘
اس کے علاوہ رنویر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں اور ہر کسی کی نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ اداکار کی سالگرہ کے موقع پر دیپیکا کی جانب سے کوئی پیغام جاری نہ ہونے پر مداحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم سالگرہ نے 2 روز بعد اداکارہ نے رنویر کے لئے ایک تعریفی پوسٹ جاری کیا۔