بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی رہائش گاہ ’’جلسہ‘ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ’پروجیکٹ کے‘‘ کی جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے ہیں۔
اداکار برسوں سے ہر اتوار کو اپنے مداحوں سے ملتے رہے ہیں اور انہوں 9 جولائی کو بھی اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے مداحوں سے ملے۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکر اپنے مداحوں کو ہاتھ جوڑ کر نمتے کرتے ہیں جس کے بعد وہ ان سے ملاقات کرتے اور کچھ آٹوگراف سائن کرتے ہوئے بھی نظر آئے ہیں۔
اس کے علاوہ امیتابھ بچن کو پروجیکٹ کے کی ہوڈی پہنے دیکھا گیا، جو کہ ان کی آنے والی فلم ہے جس میں پربھاس، کمل ہاسن اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اس سے قبل گزشتہ ہفتے میگا اسٹار نے اس فلم کا حصہ پر ایک فخریہ پوسٹ شیئرکیا تھا جس میں انہوں نے اداکار پربھاس کو ایک آئیدیل قرار دیا تھا۔
View this post on Instagram















