بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے پیر کو اپنی نئی فلم جوان کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔
یہ فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ کی سال کی دوسری فلم ہے اور اس میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، پریامانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں اور اس فلم میں شاہ رخ خان پہلی بار نینتھارا اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ نظر آئے ہیں۔
Main kaun hoon, kaun nahin, jaanne ke liye, READY AH?
#JawanPrevue Out Now!
#Jawan releasing worldwide on 7th September 2023, in Hindi, Tamil & Telugu. https://t.co/6uL1EsSpBw— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 10, 2023
اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی جھلک میں شاہ رخ خان کا ایک نیا روپ نظر آیا ہے جس میں وہ گنجے ہیں جبکہ اس فلم کے پریویو میں نینتھارا اور دیگر کی جھلک بھی دکھائی دی ہے۔
فلم جوان پریویو میں شاہ رخ خان کو اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جوان، جو اس سال شاہ رخ خان کی پٹھان کے بعد دوسری ریلیز ہوگی، اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھی ایک مختصر کردار میں شامل ہیں۔ یش راج فلمز کے جاسوس ایکشنر کے بعد یہ سال میں ان کا دوسرا آن اسکرین ظہور ہوگا۔ ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہونے والی جوان میں اداکار سنجے دت بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ پچھلے سال اس فلم کے اعلان کے بعد سے، جوان سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک رہی ہے۔
