Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی چوپڑا کا کاروباری شخصیت کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کرنے کا اعلان

فلم انڈسٹری میں اشق زادے اور سندیپ اور پنکی فرار جیسی فلموں میں ناقابل فراموش اداکاری کے ساتھ اپنی شناخت بنانے کے بعد، اداکارہ پرینیتی چوپڑا ایک کاروباری شخصیت کے طور پر ایک نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، پرینیتی نے انکشاف کیا کہ اس نے گزشتہ آٹھ مہینوں میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے نئے کردار کو ایک دیرینہ خواب قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “یہ سب کرنے کا وقت آ گیا ہے! پچھلے 8 مہینے ایک مکمل رولر کوسٹر رہے ہیں… میں نے اپنے کیریئر اور زندگی میں کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ‘‘ اب، میں آخر کار کچھ ایسا کرنے جا رہی ہوں جو میں 4 سال سے کرنا چاہتی ہوں لیکن اسے کرنے کے لیے صحیح ٹیم کی ضرورت ہے۔ میری تعلیم اور کاروباری پس منظر نے ہمیشہ مجھے صرف اداکاری سے زیادہ کچھ کرنے کی خواہش دلائی ہے۔”

خیال رہے کہ رواں سال ماہ مئی میں اداکارہ نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے منگنی کی ہے۔

متعلقہ خبریں