زندگی میں مختلف چلینجز کو قبول کرنا ٹھیک ہے لیکن کبھی کبھی خطرناک چیلنجز جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حال ہی میں چار افراد خطرناک چیلنج کو قبول کر کے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
امریکی ریاست الاباما میں چلتی کشتی سے پانی میں چھلانگ لگانے کا چیلنج ”ٹک ٹاک“ پلیٹ فارم سے پھیل گیا ہے۔
اس چیلنج میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تیز رفتاری سے چلتے ہوئے بحری جہاز کے پیچھے سے چھلانگ لگانی ہوتی ہے۔
یہ چیلنج ٹک ٹاک پر ٹرینڈ بن چکا ہے اور پانی کی خطرناک سرگرمیوں کا شوق رکھنے والوں نے اسے قبول کیا ہے۔
چیلنج میں حصہ لینے والے کشتی کے پچھلے حصے سے سیڑھی پر چڑھتے ہیں اور ایکروبیٹک چھلانگ لگاتے ہیں جب کہ اس دوران کشتی چلتی رہتی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک اس نئے چیلنج نے 4 افراد کی جان لے لی ہے۔ یہ چاروں اموات وہ تھیں جن سے آسانی سے بچا جا سکتا تھا۔




















