بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اس شخص کے بارے میں بتایا ہے جس کے ساتھ انہوں نے 20 سال میں سب سے زیادہ وقت گزارا۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پرسنل اسسٹنٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ یہ وہ شخص ہے جس نے 20 سال کے دوران سب سے زیادہ وقت میرے ساتھ گزارا۔

اداکارہ نے پرسنل اسسٹنٹ اشوک شرما کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آج 20 سال پورے ہوگئے۔
کترینہ کیف نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اشوک شرما کس طرح ان کا خیال رکھتے ہیں۔