پاکستان اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور سیریز “کرولوس عثمان” میں اپنے مرکزی کردار کے لیے مشہور اداکار Burak Özçivit نے اپنے دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔
براک نے اپنے دورہ پاکستان کا اعلان انسٹاگرام پر ایک معروف فیشن برانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔
ویڈیو میں، براک نے پاکستان کے دورے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کو شیئر کیا اور انکشاف کیا کہ انہیں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں اور پاکستانی سامعین سے جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جس پر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ “کورولس عثمان” کے چار سیزن پہلے ہی مکمل ہو چکے تھے اور اسے دنیا بھر میں کافی پذیرائی ملی ہے۔
اس سے قبل 2020 میں ترکی کی ڈرامہ سیریز “Diriliş: Ertuğrul” میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دزیاتن نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت قبول کی اور لاہور شہر کا دورہ کیا۔
